حیدرآباد۔12دسمبر(اعتماد نیوز)ملک بھر میں آئے دن تنازعات کا شکار مرکزی
حکومت آج اس وقت ایک اور نئے تنازعہ میں پھنس گئی جب اتر پردیش کے گورنر
رام نائیک جو کہ بی جے پی کے سابق لیڈر ہیں انہوں نے کہا کہ رام مندر کی
تعمیر تمام
ہندوستانیوں کی خواہش ہے۔ انہوں نے میڈیا سے کہا کہ مندر کو جلد
از جلد تعمیر کروانا چاہئے۔ انہوں نے اودھ یونیورسٹی فرید آباد میں یہ بات
کہا۔ رام نائیک مفت اور متنازعہ بیانات دینے میں شہرت رکھتے ہیں اور سابق
میں بھی انکے بیانات پر تنازعات پیدا ہوئے ہیں۔